QR CodeQR Code

راولپنڈی کے آر اے بازار میں ہونیوالے خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

21 Jan 2014 00:07

اسلام ٹائمز: یاد رہے کہ کراچی میں سی آئی ڈی آفیسر چوہدری اسلم پر ہونیوالے خودکش بم دھماکے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد اور ملا فضل اللہ کیخلاف درج کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے آر اے بازار میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ یاد رہے کہ کراچی میں سی آئی ڈی آفیسر چوہدری اسلم پر ہونے والے خودکش بم دھماکے کا مقدمہ تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد اور ملا فضل اللہ کے خلاف درج کیا گیا تھا، سینیٹ اجلاس میں رحمان ملک نے افغانستان کے سرحدی علاقے کنڑ کے گورنر کو بھی ایف آئی آر میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم پنجاب میں ہونے والے اس واقعہ میں ایف آئی آر کو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرانا سمجھ سے بالاتر کہا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 343222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/343222/راولپنڈی-کے-آر-اے-بازار-میں-ہونیوالے-خودکش-حملے-کا-مقدمہ-نامعلوم-افراد-کیخلاف-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org