QR CodeQR Code

طالبان کا علاج مذاکرات نہیں آپریشن ہے، رحمان ملک

23 Jan 2014 18:35

اسلام ٹائمز: کراچی میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشت گرد پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتے ہیں، طالبان کے خلاف آپریشن کے بغیر امن بحال نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ طالبان کا علاج مذاکرات نہیں آپریشن ہے، جنہیں مذاکرات کی دعوت دی جا رہی ہے، ان کا ٹریک ریکارڈ بدنیتی پر مبنی ہے۔ کراچی میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتے ہیں، طالبان کے خلاف آپریشن کے بغیر امن بحال نہیں ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی سزاﺅں پر عملدرآمد نہ ہونے کی ذمہ دار سیاسی قیادت نہیں، ملکی قوانین کو مضبوط بنانا ہوگا۔ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہونے والا آپریشن جاری رہنا چاہیے تھا، تعطل کی وجہ سے طالبان کو منظم ہونے کا موقع ملل۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی نہ روکی گئی تو ملک کھوکھلا ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 344227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/344227/طالبان-کا-علاج-مذاکرات-نہیں-آپریشن-ہے-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org