QR CodeQR Code

سرگودہا میں گرفتار کئے گئے بیگناہ اسیروں کو رہا کروائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

26 Jan 2014 20:30

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں نامعلوم افراد کی طرف سے کالعدم تکفیری جماعت کے رہنما پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے ایم ڈبلیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے سرگودہا میں گرفتار ہونے والے رہنماوں اور کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم سرگودہا کے ذمہ داروں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن اور اہل تشیع عوام حوصلہ رکھیں اور اتحاد کا دامن ہاتھ سے نہ جانیں دیں۔ مجلس وحدت مسلمین سرگودہا کے مطابق علامہ ناصر عباس نے بےگناہ اسیر ہونے والے کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاری کی سخت مذمت کی اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہمارے اسیر ساتھی اور انکے لواحقین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، اسیروں کی جلد رہائی کے لیے پوری کوشش کی جائے گی۔ 
انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ بےبنیاد مقدمات میں مجلس وحدت مسلمین کو ملوث کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم سرگودہا کے دفتر پر چھاپے اور اہل تشیع کے گھروں میں پولیس کارروائی اور گرفتاریوں کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی۔ یاد رہے کہ سرگودہا میں نامعلوم افراد کی طرف سے کالعدم تکفیری جماعت کے رہنما پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور ایم ڈبلیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 345265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/345265/سرگودہا-میں-گرفتار-کئے-گئے-بیگناہ-اسیروں-کو-رہا-کروائیں-گے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org