0
Sunday 26 Jan 2014 20:30

سرگودہا میں گرفتار کئے گئے بیگناہ اسیروں کو رہا کروائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

سرگودہا میں گرفتار کئے گئے بیگناہ اسیروں کو رہا کروائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے سرگودہا میں گرفتار ہونے والے رہنماوں اور کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم سرگودہا کے ذمہ داروں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن اور اہل تشیع عوام حوصلہ رکھیں اور اتحاد کا دامن ہاتھ سے نہ جانیں دیں۔ مجلس وحدت مسلمین سرگودہا کے مطابق علامہ ناصر عباس نے بےگناہ اسیر ہونے والے کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاری کی سخت مذمت کی اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہمارے اسیر ساتھی اور انکے لواحقین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، اسیروں کی جلد رہائی کے لیے پوری کوشش کی جائے گی۔ 
انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ بےبنیاد مقدمات میں مجلس وحدت مسلمین کو ملوث کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم سرگودہا کے دفتر پر چھاپے اور اہل تشیع کے گھروں میں پولیس کارروائی اور گرفتاریوں کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی۔ یاد رہے کہ سرگودہا میں نامعلوم افراد کی طرف سے کالعدم تکفیری جماعت کے رہنما پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور ایم ڈبلیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 345265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش