QR CodeQR Code

دنیا نے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کی تو ملکی استحکام کو خطرہ ہو سکتا ہے،وزیر خارجہ

18 Aug 2010 11:50

اسلام ٹائمز:شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر اس موقع پر پاکستان کو تنہا چھوڑا گیا،تو نہ صرف لاکھوں افراد قحط کا شکار ہو سکتے ہیں،بلکہ شدت پسند بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں


لندن،نیویارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا نے سیلاب زدگان کی مدد نہ کی،تو پاکستان کا استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس نازک مرحلے پر پاکستان کی مدد کرے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ایسا وقت نہیں ہے کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف اس اجتماعی جنگ میں پاکستان کو تنہا چھوڑ دے،جس سے پاکستان کا استحکام خطرے میں پڑ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو اس موقع پر تنہا چھوڑ دیا گیا تو نہ صرف لاکھوں افراد قحط کا شکار ہو سکتے ہیں بلکہ شدت پسند بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیر خارجہ بعد میں نیو یارک پہنچ گئے جہاں وہ پاکستان کے بدترین سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کے مختلف امدادی اداروں کے سربراہوں کو پاکستان کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے پر آمادہ کریں گے۔وزیر خارجہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،جس میں وہ سیلاب کے نقصانات سے آگاہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 34617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/34617/دنیا-نے-سیلاب-متاثرین-کی-مدد-نہ-ملکی-استحکام-کو-خطرہ-ہو-سکتا-ہے-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org