0
Wednesday 18 Aug 2010 11:50

دنیا نے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کی تو ملکی استحکام کو خطرہ ہو سکتا ہے،وزیر خارجہ

دنیا نے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کی تو ملکی استحکام کو خطرہ ہو سکتا ہے،وزیر خارجہ
لندن،نیویارک:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا نے سیلاب زدگان کی مدد نہ کی،تو پاکستان کا استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس نازک مرحلے پر پاکستان کی مدد کرے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ایسا وقت نہیں ہے کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف اس اجتماعی جنگ میں پاکستان کو تنہا چھوڑ دے،جس سے پاکستان کا استحکام خطرے میں پڑ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو اس موقع پر تنہا چھوڑ دیا گیا تو نہ صرف لاکھوں افراد قحط کا شکار ہو سکتے ہیں بلکہ شدت پسند بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیر خارجہ بعد میں نیو یارک پہنچ گئے جہاں وہ پاکستان کے بدترین سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کے مختلف امدادی اداروں کے سربراہوں کو پاکستان کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے پر آمادہ کریں گے۔وزیر خارجہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،جس میں وہ سیلاب کے نقصانات سے آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 34617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش