QR CodeQR Code

دہشتگردوں سے مذاکرات پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے عظیم خطرہ ہیں

ہزاروں بیگناہ پاکستانیوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں سے مذاکرات ملک دشمنی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

29 Jan 2014 14:58

اسلام ٹائمز: وزیراعظم پاکستان کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا اعلان خانوادہ شہداء کی تضحیک کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں سے مذاکرات ملک دشمنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب اسمبلی میں اپنی تقریر میں شیعہ نسل کشی کا تذکرہ نہ کرنے سے شہداء کے خانوادوں کی دل آزاری ہوئی ہے، دہشت گردوں سے مذاکرات پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے عظیم خطرہ ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ طالبان سے ایک بار پھر مذاکرات کا فیصلہ دہشت گردوں کو حوصلہ اور دہشت گردی کا موقع فراہم کرنا ہے، طالبان سے مذاکرات کا اعلان خانوادہ شہداء کی تضحیک کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 346286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346286/ہزاروں-بیگناہ-پاکستانیوں-اور-فوجی-جوانوں-کے-قاتلوں-سے-مذاکرات-ملک-دشمنی-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org