1
0
Wednesday 29 Jan 2014 14:58
دہشتگردوں سے مذاکرات پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے عظیم خطرہ ہیں

ہزاروں بیگناہ پاکستانیوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں سے مذاکرات ملک دشمنی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

ہزاروں بیگناہ پاکستانیوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں سے مذاکرات ملک دشمنی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں سے مذاکرات ملک دشمنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب اسمبلی میں اپنی تقریر میں شیعہ نسل کشی کا تذکرہ نہ کرنے سے شہداء کے خانوادوں کی دل آزاری ہوئی ہے، دہشت گردوں سے مذاکرات پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے عظیم خطرہ ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ طالبان سے ایک بار پھر مذاکرات کا فیصلہ دہشت گردوں کو حوصلہ اور دہشت گردی کا موقع فراہم کرنا ہے، طالبان سے مذاکرات کا اعلان خانوادہ شہداء کی تضحیک کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 346286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

کوئی شک نہیں کہ دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان /ظالمان کیساتھ مذاکرات کرنا دین و ملک عزیز کیساتھ دشمنی ہے، محبان دین و ملت ہرگز اجازت نہ دیں۔
ہماری پیشکش