QR CodeQR Code

کراچی، دستی بم حملے میں اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سلیم الدین زخمی

29 Jan 2014 22:03

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں اُس وقت کی پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قصبہ موڑ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سلیم الدین زخمی ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی کو بھی شیدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں قصبہ موڑ کے مقام پر نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے اورنگی ٹاؤن پائلٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سلیم الدین کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سلیم الدین زخمی جب کہ دستی بم حملے سے گاڑی کا پچھلہ حصہ، چھت اور شیسے ٹوٹ گئے۔ حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے سلیم الدین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ان کے بائیں ہاتھ ،کندھے اور کمر کا حصہ متاثر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں اُس وقت کی پروجیکٹ ڈائریکٹر پروین رحمان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 346467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/346467/کراچی-دستی-بم-حملے-میں-اورنگی-ٹاؤن-پائلٹ-پروجیکٹ-کے-ڈائریکٹر-سلیم-الدین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org