QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان، موٹرسائیکل رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا، 5 افراد جاں بحق

31 Jan 2014 18:17

اسلام ٹائمز: مرنیوالوں میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے دو افراد کو ڈی ایس کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسائیکل رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا۔ 5 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان میں یونی ورسٹی روڈ پر قریشی موڑ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔موٹرسائیکل رکشے اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشہ سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنیوالوں میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے دو افراد کو ڈی ایس کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 347066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/347066/ڈیرہ-اسماعیل-خان-موٹرسائیکل-رکشہ-ٹرک-کی-زد-میں-آگیا-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org