0
Friday 31 Jan 2014 18:17

ڈیرہ اسماعیل خان، موٹرسائیکل رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان، موٹرسائیکل رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹرسائیکل رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا۔ 5 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان میں یونی ورسٹی روڈ پر قریشی موڑ پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔موٹرسائیکل رکشے اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشہ سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنیوالوں میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے دو افراد کو ڈی ایس کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 347066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش