QR CodeQR Code

گلگت میں ایم کیو ایم کے کارکنان کا بی بی سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

3 Feb 2014 15:44

اسلام ٹائمز: گلگت پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کے کارکنان نے الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی کی اور قرارداد منظور کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ گلگت بلتستان کے زیراہتمام الطاف حسین کے حق میں تنظیمی کارکنوں نے گلگت پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی نشریاتی ادارہ بی بی سی ایک منظم سازش کے تحت الطاف بھائی کی کردار کشی کر رہا ہے جبکہ الطاف حسین بےگناہ ہیں۔ مظاہرین نشریاتی ادارے کے خلاف اور اپنے لیڈر کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا میڈیا ٹرائل بند کرنے اور الطاف حسین کیخلاف سازشوں سے باز آنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 347928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/347928/گلگت-میں-ایم-کیو-کے-کارکنان-کا-بی-سی-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org