0
Monday 3 Feb 2014 15:44

گلگت میں ایم کیو ایم کے کارکنان کا بی بی سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

گلگت میں ایم کیو ایم کے کارکنان کا بی بی سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ گلگت بلتستان کے زیراہتمام الطاف حسین کے حق میں تنظیمی کارکنوں نے گلگت پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی نشریاتی ادارہ بی بی سی ایک منظم سازش کے تحت الطاف بھائی کی کردار کشی کر رہا ہے جبکہ الطاف حسین بےگناہ ہیں۔ مظاہرین نشریاتی ادارے کے خلاف اور اپنے لیڈر کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں ایم کیو ایم اور الطاف حسین کا میڈیا ٹرائل بند کرنے اور الطاف حسین کیخلاف سازشوں سے باز آنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 347928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش