QR CodeQR Code

روس میں مسلح طالبعلم کی اسکول میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

3 Feb 2014 21:54

اسلام ٹائمز: مسلح طالب علم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ایک ٹیچر ہلاک جبکہ گارڈ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بچوں کو آزاد کراتے ہوئے مسلح طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ روس میں ایک طالب علم نے اپنے ہی اسکول میں گھس کر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے، حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔ دارالحکومت ماسکو کے شمالی علاقے کے ایک اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا، جہاں طالبعلم رائفل لئے بیالوجی کی کلاس میں گھس گیا، اور 20 سے زائد طالب علموں کو یرغمال بنا لیا، اسکول گارڈ اور پولیس نے کارروائی کی۔ مسلح طالب علم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ایک ٹیچر ہلاک جبکہ گارڈ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بچوں کو آزاد کراتے ہوئے مسلح طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔


خبر کا کوڈ: 348072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/348072/روس-میں-مسلح-طالبعلم-کی-اسکول-فائرنگ-2-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org