QR CodeQR Code

تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کااحتجاج اور واک آؤٹ

4 Feb 2014 20:28

اسلام ٹائمز: قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کالا قانون اور آئین سے کھلم کھلا متصادم ہے، اسے رات کے اندھیرے میں جاری کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سید نیرحسین بخاری کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس پیش کیا، جس کی اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ ایوان میں قائد حزب اختلاف میاں رضا ربانی نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کالا قانون اور آئین سے کھلم کھلا متصادم ہے، اسے رات کے اندھیرے میں جاری کیا گیا۔ اس قانون کے تحت عدالت کو کسی بھی شہری کی شہریت ختم کرنے کا اختیار ہو گا۔ رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ شکل میں تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس منظور نہیں ہونے دیں گے اور آرڈیننس میں مشترکہ ترمیم کے لئے دیگر جماعتوں سے رابطے کئے ہیں، وہ حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس پر پارلیمنٹ میں نمائندگی رکھنے والی تمام جماعتوں کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 348397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/348397/تحفظ-پاکستان-ترمیمی-آرڈیننس-سینیٹ-میں-پیش-اپوزیشن-کااحتجاج-اور-واک-آؤٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org