QR CodeQR Code

حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل متوقع ہے، عرفان صدیقی

5 Feb 2014 16:38

اسلام ٹائمز:اسلام آباد سے جاری بیان حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی کے جو بھی خدشات ہیں سامنے آجائیں گے اور انہیں دور کریں گے۔ قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کمیٹی جہاں کہے گی ملاقات کے لئے تیار ہیں، ہمارے اختیارات سے متعلق اگر خدشات ہیں تو وہ بھی دور کرینگے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل متوقع ہے، وقت اور جگہ کا تعین ابھی نہیں ہوا۔ انکا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی کے جو بھی خدشات ہیں سامنے آجائیں گے اور انہیں دور کریں گے۔ قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔عرفان صدیقی نے اپنے نام سے جاری کالم کی بھی تردید کی اور کہا کہ جعلی کالم کا مقصد ان کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نام کے ساتھ جعلی کالم منسوب کرنا افسوسنا ک ہے۔


خبر کا کوڈ: 348644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/348644/حکومتی-اور-طالبان-کمیٹیوں-کا-مشترکہ-اجلاس-کل-متوقع-ہے-عرفان-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org