QR CodeQR Code

فریڈم فلوٹیلا کو طاقت سے روکنے کی اسرائیلی دھمکی

21 Aug 2010 11:32

اسلام ٹائمز:اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیبریلا شیلو نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کیلئے امداد لے کر غزہ جانے والے قافلوں کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے


 غزہ:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر فریڈم فلوٹیلا کو طاقت کے ذریعہ روکنے کی دھمکی دے دی۔اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ امدادی قافلے کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔محصور فلسطینیوں کیلئے امداد لے کر غزہ جانے والا بولیویا کا بحری قافلہ صرف خواتین پر مشتمل ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیبریلا شیلو نے کہا ہے کہ ایک اور قافلہ بھی لبنان سے امداد لے کر غزہ جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کیلئے امداد لے کر غزہ جانے والے قافلوں کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 34876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/34876/فریڈم-فلوٹیلا-کو-طاقت-سے-روکنے-کی-اسرائیلی-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org