0
Saturday 21 Aug 2010 11:32

فریڈم فلوٹیلا کو طاقت سے روکنے کی اسرائیلی دھمکی

فریڈم فلوٹیلا کو طاقت سے روکنے کی اسرائیلی دھمکی
 غزہ:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر فریڈم فلوٹیلا کو طاقت کے ذریعہ روکنے کی دھمکی دے دی۔اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ امدادی قافلے کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔محصور فلسطینیوں کیلئے امداد لے کر غزہ جانے والا بولیویا کا بحری قافلہ صرف خواتین پر مشتمل ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیبریلا شیلو نے کہا ہے کہ ایک اور قافلہ بھی لبنان سے امداد لے کر غزہ جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کیلئے امداد لے کر غزہ جانے والے قافلوں کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 34876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش