QR CodeQR Code

منظور حسین مگسی ایم ڈبلیو ایم ضلع لودھراں کے سیکریٹری جنرل منتخب

7 Feb 2014 20:54

اسلام ٹائمز: پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے ضلع کے نو منتخب سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ہوا، جس میں تنظیم کے کارکنوں سمیت ملتان کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی،  سید سکندر شاہ، سید وسیم الحق شاہ اور سید تنویر نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے ضلع کے نو منتخب سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مقاصد اور ملی خدمات کی تفصیل بیان کی۔ ضلع بھر سے ائے ہوئے کارکنوں اور معززین نے مولانا عبدالخالق اسدی کی کوششوں کو سراہا اور نئے ضلعی سیکرٹری جنرل کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


خبر کا کوڈ: 349365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/349365/منظور-حسین-مگسی-ایم-ڈبلیو-ضلع-لودھراں-کے-سیکریٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org