0
Friday 7 Feb 2014 20:54

منظور حسین مگسی ایم ڈبلیو ایم ضلع لودھراں کے سیکریٹری جنرل منتخب

منظور حسین مگسی ایم ڈبلیو ایم ضلع لودھراں کے سیکریٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ہوا، جس میں تنظیم کے کارکنوں سمیت ملتان کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی،  سید سکندر شاہ، سید وسیم الحق شاہ اور سید تنویر نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے ضلع کے نو منتخب سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مقاصد اور ملی خدمات کی تفصیل بیان کی۔ ضلع بھر سے ائے ہوئے کارکنوں اور معززین نے مولانا عبدالخالق اسدی کی کوششوں کو سراہا اور نئے ضلعی سیکرٹری جنرل کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 349365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش