QR CodeQR Code

بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں بھارت کی شہ پر پروان چڑھی ہیں، مزمل ہاشمی

10 Feb 2014 23:24

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں جماعة الدعوة کراچی کے امیر نے کہا کہ افضل گورو کا عدالتی قتل بھارت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، جسے دھویا نہیں جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ افضل گورو کا عدالتی قتل بھارت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، جسے دھویا نہیں جا سکتا، دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت اپنے اقدامات سے مسلم دشمنی کا بخوبی اظہار کر رہی ہے، بھارت کی اعلیٰ عدالت یہ تسلیم کر چکی ہے کہ افضل گورو پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا لیکن بھارتیوں کے اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کیلئے انہیں پھانسی کی سزا دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افضل گورو کی پھانسی کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ مزمل ہاشمی نے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان میں بدامنی کا ذمہ دار بھارت ہے، بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں بھارت کی شہ پر ہی پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بھارت سے دوستی و تجارت کی باتیں چھوڑ دیں، وہ کسی صورت بھی پسندیدہ ملک نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے جابرانہ اقدامات سے کشمیر کی تحریک آزادی کو روک نہیں سکتا، کشمیری آزادی چاہتے ہیں، وہ اب بھی اپنے مطالبے پر قائم ہیں کہ کشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ کیا جائے۔ مزمل ہاشمی نے کہا کہ افضل گورو کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، وہ کشمیر کی تحریک آزادی کا اہم ستون ثابت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 350349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/350349/بلوچستان-میں-علیحدگی-کی-تحریکیں-بھارت-شہ-پر-پروان-چڑھی-ہیں-مزمل-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org