0
Monday 10 Feb 2014 23:24

بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں بھارت کی شہ پر پروان چڑھی ہیں، مزمل ہاشمی

بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں بھارت کی شہ پر پروان چڑھی ہیں، مزمل ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ افضل گورو کا عدالتی قتل بھارت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، جسے دھویا نہیں جا سکتا، دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت اپنے اقدامات سے مسلم دشمنی کا بخوبی اظہار کر رہی ہے، بھارت کی اعلیٰ عدالت یہ تسلیم کر چکی ہے کہ افضل گورو پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا لیکن بھارتیوں کے اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کیلئے انہیں پھانسی کی سزا دی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افضل گورو کی پھانسی کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ مزمل ہاشمی نے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان میں بدامنی کا ذمہ دار بھارت ہے، بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں بھارت کی شہ پر ہی پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بھارت سے دوستی و تجارت کی باتیں چھوڑ دیں، وہ کسی صورت بھی پسندیدہ ملک نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے جابرانہ اقدامات سے کشمیر کی تحریک آزادی کو روک نہیں سکتا، کشمیری آزادی چاہتے ہیں، وہ اب بھی اپنے مطالبے پر قائم ہیں کہ کشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ کیا جائے۔ مزمل ہاشمی نے کہا کہ افضل گورو کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، وہ کشمیر کی تحریک آزادی کا اہم ستون ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 350349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش