QR CodeQR Code

ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہوار پر پابندی لگائی جائے، جماعت اہلسنت

12 Feb 2014 18:32

اسلام ٹائمز: رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے جیسے بیہودہ تہواروں کی پاکستانی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں اس لیے پوری قوم غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرے اور نوجوان نسل غیراسلامی تہواروں کو اپنا کر اپنا ایمان تباہ نہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے راہنماؤں مفتی محمد اقبال چشتی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، علامہ فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، پیر سیّد خضر حسین شاہ، مولانا شیر محمد نقشبندی، علامہ پروفیسر عبدالعزیز نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہوار پر پابندی لگائی جائے۔ مغربی تہوار کو فروغ دے کر بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے۔ ویلنٹائن ڈے جیسے بیہودہ تہواروں کی پاکستانی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں اس لیے پوری قوم غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرے اور نوجوان نسل غیراسلامی تہواروں کو اپنا کر اپنا ایمان تباہ نہ کرے۔ ویلنٹائن ڈے جیسے تہواروں کو ایک سازش کے تحت رواج دیا جا رہا ہے تاکہ مسلم نوجوانوں کو گمراہی اور بے راہ روی کا شکار کیا جا سکے۔ والدین اپنی اولاد کو ویلنٹائن ڈے کو مسترد کرنے کی ترغیب دیں تاکہ مغربی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔ ویلنٹائن ڈے کا اسلامی تہذیب و ثقافت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس طرح کے تہوار اسلامی اقدار کے خلاف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 350962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/350962/ویلنٹائن-ڈے-جیسے-اخلاق-سوز-تہوار-پر-پابندی-لگائی-جائے-جماعت-اہلسنت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org