QR CodeQR Code

کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں پولیس بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

13 Feb 2014 16:43

اسلام ٹائمز:ترجمان کے مطابق، کراچی میں پولیس، رینجرز کی طرف سے ان کے بیگناہ ساتھیوں کو قتل کیا گیا جن کا بدلہ لینا ضروری تھا۔ پشاور اور صوابی میں بھی ہمارے ساتھیوں کو قتل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے آج کراچی کے علاقے رازاق آباد میں پولیس بس پر کیے گئے حملے کی ذمہ قبول کرلی ہے۔ اس حملے میں تیرہ پولیس اہلکار شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ترجمان تحریک طالبان پاکستان کے مطابق، بس حملے کا مقصد اپنے ساتھیوں کا بدلہ لینا ہے۔ ترجمان کے مطابق، پولیس، رینجرز کی طرف سے ان کے بیگناہ ساتھیوں کو قتل کیا گیا جس کا بدلہ ضروری تھا۔ ترجمان کے مطابق، پشاور اور صوابی میں بھی ان کے ساتھیوں کو قتل کرکے پھینکا گیا۔ یاد رہے کہ کراچی میں پولیس اہل کاروں سے بھری بس کے قریب دھماکے میں 13 اہل کار جاں بحق اور40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ صبح تقریباً ساڑھے سات بجے کراچی کی نیشنل ہائی پر واقع رزاق آباد ٹریننگ سینٹر سے بس نکلی، جو پولیس اہل کاروں سے بھری ہوئی تھی، ابھی بس ٹریننگ سینٹر کے قریب تھی کہ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ لوہے کی چادر کاغذ کی طرح اکھڑ گئی اور اندر بیٹھے درجنوں اہل کار بری طرح متاثر ہوئے، قریبی گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آئیں جبکہ دھماکے میں استعمال کی گئی وین کا مختصر چیسس ہی بچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 351277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/351277/کالعدم-تحریک-طالبان-نے-کراچی-میں-پولیس-بس-پر-حملے-کی-ذمہ-داری-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org