QR CodeQR Code

افغانستان میں جھڑپ، 7 نیٹو فوجی ہلاک

16 Feb 2014 11:29

اسلام ٹائمز: افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگرہار میں جلال آباد، کابل شاہراہ پر افغان طالبان نے نیٹو فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس میں ایک ٹینک سمیت متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نیٹو فورسز کے قافلے پر طالبان کے حملے میں نیٹو کے7 فوجی ہلاک ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی مارے گئے۔ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگرہار میں جلال آباد، کابل شاہراہ پر افغان طالبان نے نیٹو فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔ حملے میں نیٹو فورسز کے 7 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ایک ٹینک سمیت متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ حملے کے بعد نیٹو کے جنگی طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق حملے میں 9 طالبان نے حصہ لیا جو نیٹو کی بمباری میں مارے گئے۔ جھڑپ کا سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔


خبر کا کوڈ: 352170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352170/افغانستان-میں-جھڑپ-7-نیٹو-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org