QR CodeQR Code

ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کیلئے جلد تہران جائوں گا، نواز شریف

21 Feb 2014 12:33

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام برادر اسلامی ممالک اپنے درمیان پائی جانیوالی دوریاں ختم کرکے باہمی دوستانہ تعلقات بڑھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام برادر اسلامی ممالک اپنے درمیان پائی جانیوالی دوریاں ختم کرکے باہمی دوستانہ تعلقات بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو قریب لانے میں پاکستان انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کرسکتا ہے، اسی تناظر میں سعودی عرب اور ایران کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے میَں خود بہت جلد ایران کا دورہ کروں گا۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ وزیر اعظم سے تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ہم نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے لارڈ نذیر احمد نے اس امر کا اظہار کیا تھا کہ خطے کے حالات اور مشرق وسطٰی کی بدلتی ہوئی صورتحال میں پاکستان کو مثبت رول ادا کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 353932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/353932/ایران-اور-سعودی-عرب-کو-قریب-لانے-کیلئے-جلد-تہران-جائوں-گا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org