QR CodeQR Code

اب دہشتگردوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹو

21 Feb 2014 15:24

اسلام ٹائمز: ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں کا نہ صرف پیچھا کیا جائے بلکہ آپریشن سے ہی دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کو محفوظ بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب دہشتگردوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا نہ صرف پیچھا کیا جائے بلکہ ایسے آپریشن سے ہی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے اور پاکستان کو محفوظ بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 353998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/353998/اب-دہشتگردوں-کے-خلاف-دما-دم-مست-قلندر-ہوگا-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org