0
Friday 21 Feb 2014 15:24

اب دہشتگردوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹو

اب دہشتگردوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ ترین پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب دہشتگردوں کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا نہ صرف پیچھا کیا جائے بلکہ ایسے آپریشن سے ہی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے اور پاکستان کو محفوظ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 353998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش