QR CodeQR Code

طالبان کی حمایت میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کربلا کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیدیا

21 Feb 2014 20:55

اسلام ٹائمز: منور حسن کی جانب سے نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) کی شان میں ان گستاخانہ کلمات کے ادا کرنے پر سوشل میڈیا پر منور حسن پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور جماعت اسلامی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ منور حسن کے اس بیان پر اپنا مؤقف واضح کرے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کی حمایت میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے امام حسین (ع) اور یزید (لعین) کے مدمقابل لڑی جانے والی کربلا کی جنگ کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل وقت ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے انہوں نے کربلا کی جنگ کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیا اور کہا کہ اس جنگ میں دونوں طرف اصحاب رسول (ص) موجود تھے، اس لئے یہ کہنا مناسب نہیں کہ کون حق پر تھا۔ اس موقع پر پروگرام کی میزبان کی جانب سے اس سوال پر کہ پھر حق پر کون تھا پر منور حسن کا کہنا تھا کہ یزید کے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ کچھ لوگوں کا اپنا نقطہ نظر ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے ظالم اور مظلوم کے قرآنی اصول کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی درست نہیں ہے کہ ایک مسلمان اگر دوسرے مسلمان کو ناحق مارے تو مارنے والے کو غلط کہنا درست نہیں ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منور حسن کی جانب سے نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) کی شان میں ان گستاخانہ کلمات کے ادا کرنے پر سوشل میڈیا پر منور حسن پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور جماعت اسلامی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ منور حسن کے اس بیان پر اپنا مؤقف واضح کرے۔


خبر کا کوڈ: 354147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354147/طالبان-کی-حمایت-میں-جماعت-اسلامی-کے-امیر-منور-حسن-نے-کربلا-کو-دو-اصحاب-جنگ-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org