3
0
Friday 21 Feb 2014 20:55

طالبان کی حمایت میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کربلا کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیدیا

طالبان کی حمایت میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کربلا کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ طالبان کی حمایت میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے امام حسین (ع) اور یزید (لعین) کے مدمقابل لڑی جانے والی کربلا کی جنگ کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل وقت ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے انہوں نے کربلا کی جنگ کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیا اور کہا کہ اس جنگ میں دونوں طرف اصحاب رسول (ص) موجود تھے، اس لئے یہ کہنا مناسب نہیں کہ کون حق پر تھا۔ اس موقع پر پروگرام کی میزبان کی جانب سے اس سوال پر کہ پھر حق پر کون تھا پر منور حسن کا کہنا تھا کہ یزید کے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ کچھ لوگوں کا اپنا نقطہ نظر ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے ظالم اور مظلوم کے قرآنی اصول کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی درست نہیں ہے کہ ایک مسلمان اگر دوسرے مسلمان کو ناحق مارے تو مارنے والے کو غلط کہنا درست نہیں ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منور حسن کی جانب سے نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) کی شان میں ان گستاخانہ کلمات کے ادا کرنے پر سوشل میڈیا پر منور حسن پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور جماعت اسلامی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ منور حسن کے اس بیان پر اپنا مؤقف واضح کرے۔
خبر کا کوڈ : 354147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

جماعت اسلامی کے سربراہ کا حد درجہ جاہلانہ موقف اس بات کی علامت ہے کہ وہ در پردہ دہشتگردی کی پشت پناہی کا جواز تراشنا چاہتے ہیں۔
شیطان نے بهی خداوندعالم کی حقانیت و عظمت کو کبهی تسلیم نہیں کیا تها، یہ بهی تو اسی کی اولاد میں سے ہیں۔
یہ یزید کے فرزند ہیں، انہیں ساری دنیا جانتی ہے، تاہم یہ آج بے نقاب ہوگئے ہیں۔
منتخب
ہماری پیشکش