QR CodeQR Code

انسانیت کے تحفظ کیلئے صیہونیت پاش پاش کر دینگے، ایرانی صدر

24 Apr 2009 10:15

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ انسانیت کے تحفظ کیلئے صیہونیت کا بت پاش پاش کر دیا جائے گا۔ جمعرات کو اسلام شہر میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ آزاد قومیں صیہونیت کے بت کے آگے نہیں جھکیں گی


تہران : ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ انسانیت کے تحفظ کیلئے صیہونیت کا بت پاش پاش کر دیا جائے گا۔ جمعرات کو اسلام شہر میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ آزاد قومیں صیہونیت کے بت کے آگے نہیں جھکیں گی اور پہلے سے کمزور اس بت کو ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا۔دنیا بھر میں ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی اسلامی انقلاب پوری دنیا تک پہنچا دیا ہے اور امریکہ اور یورپ کے کئی ممالک نے بھی صیہونیت کو شکست دینے پر غور شروع کر دیا ہے، جو ہمارے موقف کی تائید ہے۔


خبر کا کوڈ: 3542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/3542/انسانیت-کے-تحفظ-کیلئے-صیہونیت-پاش-کر-دینگے-ایرانی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org