1
0
Friday 24 Apr 2009 10:15

انسانیت کے تحفظ کیلئے صیہونیت پاش پاش کر دینگے، ایرانی صدر

انسانیت کے تحفظ کیلئے صیہونیت پاش پاش کر دینگے، ایرانی صدر
تہران : ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ انسانیت کے تحفظ کیلئے صیہونیت کا بت پاش پاش کر دیا جائے گا۔ جمعرات کو اسلام شہر میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ آزاد قومیں صیہونیت کے بت کے آگے نہیں جھکیں گی اور پہلے سے کمزور اس بت کو ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا۔دنیا بھر میں ایران کے ساتھ ہمدردی کے جذبات میں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی اسلامی انقلاب پوری دنیا تک پہنچا دیا ہے اور امریکہ اور یورپ کے کئی ممالک نے بھی صیہونیت کو شکست دینے پر غور شروع کر دیا ہے، جو ہمارے موقف کی تائید ہے۔
خبر کا کوڈ : 3542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Spain
With the bases laoded you struck us out with that answer!
ہماری پیشکش