QR CodeQR Code

آزاد کشمیرکے حلقہ ایل اے 22 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع

22 Feb 2014 10:30

اسلام ٹائمز: حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 84 ہزار 2سو 66 ہے۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے امیدوار سردار فہیم اختر ربانی، مسلم لیگ (ن) کے فاروق احمد طاہر اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے فاروق انقلابی حصہ لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 22سدھنوتی پونچھ 6 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ یہ نشست سردار اختر حسین ربانی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 84 ہزار 2سو 66 ہے۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے امیدوار سردار فہیم اختر ربانی، مسلم لیگ (ن) کے فاروق احمد طاہر اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے فاروق انقلابی حصہ لے رہے ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ انتخاب کے دوران 2500 پولیس اور 300 رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 354244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354244/آزاد-کشمیرکے-حلقہ-ایل-اے-22-میں-ضمنی-انتخاب-کیلئے-پولنگ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org