QR CodeQR Code

طالبان ہلاکو خان اور چنگیز خان کی سنت پر عمل پیرا ہیں، یوسف سلیم

22 Feb 2014 13:12

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں پنجابی قومی تحریک کے قائد نے کہا کہ طالبان کفار، یہود و ہنود اور نصاریٰ جیسے اسلام دشمنوں کو خوش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم نے کہا ہے کہ طالبان دعویٰ تو نظام مصطفیٰ (ص) اور اسلامی شریعت کا کرتے ہیں اور عمل ہلاکو خان اور چنگیز خان کی سنت پر کرتے ہیں۔ پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر یوسف سلیم نے کہا کہ طالبان کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاکستانی حکومت سے لڑائی ان کیلئے تباہی و بربادی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ 23 مسلمانوں کو ذبح کرنے کا دعویٰ سینہ تان کر کرکے طالبان کفار، یہود و ہنود اور نصاریٰ جیسے اسلام دشمنوں کو خوش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 354287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/354287/طالبان-ہلاکو-خان-اور-چنگیز-کی-سنت-پر-عمل-پیرا-ہیں-یوسف-سلیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org