0
Saturday 22 Feb 2014 13:12

طالبان ہلاکو خان اور چنگیز خان کی سنت پر عمل پیرا ہیں، یوسف سلیم

طالبان ہلاکو خان اور چنگیز خان کی سنت پر عمل پیرا ہیں، یوسف سلیم
اسلام ٹائمز۔ پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم نے کہا ہے کہ طالبان دعویٰ تو نظام مصطفیٰ (ص) اور اسلامی شریعت کا کرتے ہیں اور عمل ہلاکو خان اور چنگیز خان کی سنت پر کرتے ہیں۔ پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر یوسف سلیم نے کہا کہ طالبان کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاکستانی حکومت سے لڑائی ان کیلئے تباہی و بربادی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ 23 مسلمانوں کو ذبح کرنے کا دعویٰ سینہ تان کر کرکے طالبان کفار، یہود و ہنود اور نصاریٰ جیسے اسلام دشمنوں کو خوش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 354287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش