QR CodeQR Code

گلگت، سابق چیئرمین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہو گئے

24 Feb 2014 20:46

اسلام ٹائمز: وحدت ہاوس گلگت میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں علامہ بلال سمائری نے انہیں ہار پہنا کر ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیئرمین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی نے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی شمولیت کیلئے وحدت ہائوس گلگت میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد بلال سمائری نے ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہار پہنائے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد الیاص صدیقی بلدیہ گلگت کے سابق چیئرمین رہنے کے علاوہ اس سے قبل آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان (مشرف لیگ) کے بانی راہنماوں میں شمار ہوتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 355087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355087/گلگت-سابق-چیئرمین-بلدیہ-محمد-الیاس-صدیقی-ایم-ڈبلیو-میں-شامل-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org