QR CodeQR Code

افغان حکومت کے بعض اہم عہدیدار امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں اور بھاری رقوم کے عوض معلومات فراہم کرتے ہیں،امریکی اخبار

28 Aug 2010 16:50

اسلام ٹائمز:سابق افغان وزیر داخلہ علی اے جلیلی نے بھی انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے کئی کابل میں کئی حکومتی عہدیداروں کو رقوم فراہم کرنے میں ملوث رہی ہے


نیویارک:اسلام ٹائمز-نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام ایک طرف تو افغانستان میں کرپشن کے خاتمے کا واویلا کرتے نظر آتے،جبکہ دوسری جانب حکومت میں شامل بعض اعلی عہدیداروں کو غیر قانونی ادائیگیاں بھی کی جاتی ہیں۔سی آئی اے افغان نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محمد ضیاء صالحی کو معلومات فراہم کرنے کے عوض ہر ماہ بھاری رقم فراہم کرتی رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ضیاء صالحی کو چند روز قبل کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اب امریکی حکومت اسے سزا دینے کے لیے کرزئی انتظامیہ پر دباؤ بڑھا رہی ہے،جب کہ حقیقت یہ ہے کہ خود امریکی ایجنسیاں اسے رشوت دیتی رہی ہیں۔ادھر سابق افغان وزیر داخلہ علی اے جلیلی نے بھی انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے کئی کابل میں کئی حکومتی عہدیداروں کو رقوم فراہم کرنے میں ملوث رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 35577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/35577/افغان-حکومت-کے-بعض-اہم-عہدیدار-امریکی-خفیہ-ایجنسی-سی-ا-ئی-اے-ایجنٹ-ہیں-اور-بھاری-رقوم-عوض-معلومات-فراہم-کرتے-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org