QR CodeQR Code

جعلی ڈگری ہولڈر خلیفہ عبدالقیوم کی درخواست ضمانت مسترد

26 Feb 2014 23:32

اسلام ٹائمز: سابق ممبر صوبائی اسمبلی پر انتظامیہ کی اجازت کے بغیر 28 جنوری کو کالعدم تنظیم کے زیراہتمام جلسے اور اس میں مذہبی منافرت کو ہوا دینے کا الزام ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج حقنواز خان نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء اور ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب سابق ممبر صوبائی اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نمبر 2 ڈیرہ حقنواز خان نے تھانہ کینٹ کے مقدمے میں نامزد ملزم جعلی ڈگری ہولڈر خلیفہ عبدالقیوم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے انکی درخواست ضمانت منسوخ کر دی۔ جس پر خلیفہ عبدالقیوم کو ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ بھجوا دیا گیا۔ واضح رہے کہ 28 جنوری کو کالعدم تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے جلسہ میں نعرہ بازی اور فرقہ وارانہ تقاریر کرنے پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم، مفتی نجیب اللہ آف پشاور، طاہر رشید آف اسلام آباد، عبدالشکور زبانی آف ملتان اور محسودان رحمانی عثمانی سکنہ اسلام آباد کی خلاف تھانہ کینٹ میں 153-153A/16MPO-PPC کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس پر کارروائی کے دوران درخواست ضمانت مسترد ہونے پر خلیفہ عبدالقیوم کو ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل بجھوا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 355906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/355906/جعلی-ڈگری-ہولڈر-خلیفہ-عبدالقیوم-کی-درخواست-ضمانت-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org