0
Wednesday 26 Feb 2014 23:32

جعلی ڈگری ہولڈر خلیفہ عبدالقیوم کی درخواست ضمانت مسترد

جعلی ڈگری ہولڈر خلیفہ عبدالقیوم کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء اور ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب سابق ممبر صوبائی اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نمبر 2 ڈیرہ حقنواز خان نے تھانہ کینٹ کے مقدمے میں نامزد ملزم جعلی ڈگری ہولڈر خلیفہ عبدالقیوم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے انکی درخواست ضمانت منسوخ کر دی۔ جس پر خلیفہ عبدالقیوم کو ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ بھجوا دیا گیا۔ واضح رہے کہ 28 جنوری کو کالعدم تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے جلسہ میں نعرہ بازی اور فرقہ وارانہ تقاریر کرنے پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی خلیفہ عبدالقیوم، مفتی نجیب اللہ آف پشاور، طاہر رشید آف اسلام آباد، عبدالشکور زبانی آف ملتان اور محسودان رحمانی عثمانی سکنہ اسلام آباد کی خلاف تھانہ کینٹ میں 153-153A/16MPO-PPC کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس پر کارروائی کے دوران درخواست ضمانت مسترد ہونے پر خلیفہ عبدالقیوم کو ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل بجھوا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 355906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش