QR CodeQR Code

الخدمت فاونڈیشن کیجانب سے گلگت بلتستان کے معذور بچوں میں ٹرائی سائیکلیں تقسیم

27 Feb 2014 16:45

اسلام ٹائمز: الخدمت فاونڈیشن کمیونٹی سروسز کے ذریعے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں کوشاں ہے، اس سلسلے میں آنکھوں سے معذور افراد کیلئے سفید چھڑیوں اور متاثرہ علاقوں میں خوراک کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے کئی معذور بچوں میں ٹرائی سائیکل تقسیم کئے، الخدمت فاونڈیشن کمیونٹی سروسز کے ذریعے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے میں کوشاں ہے، اس سلسلے میں آنکھوں سے معذور افراد کیلئے سفید چھڑیوں اور متاثرہ علاقوں میں خوراک کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ گلگت شہر میں پانی کی قلت کو کم کرنے کیلئے الخدمت فاونڈیشن نے شہر اور مضافات کے دس مقامات پر کمیونٹی واٹر ہینڈ پمپ تعمیر کر لئے ہیں جن کا افتتاح مارچ کے پہلے ہفتے متوقع ہے، بجلی کی کمی کو دور کرنے کیلئے 2 پائلٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹس بھی جلد شروع کئے جائینگے۔


خبر کا کوڈ: 356139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/356139/الخدمت-فاونڈیشن-کیجانب-سے-گلگت-بلتستان-کے-معذور-بچوں-میں-ٹرائی-سائیکلیں-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org