QR CodeQR Code

اسپیکر نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونیوالی غیراخلاقی سرگرمیوں کی رپورٹ طلب کرلی

28 Feb 2014 19:50

اسلام ٹائمز:ایاز صادق نے آئی جی کو ہدایت کی کہ غیراخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے آئی جی اسلام آباد سکندرحیات سے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیراخلاقی سرگرمیوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے آئی جی پولیس سکندرحیات نے ملاقات کی جس میں آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزامات پر غور کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ غیراخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار بھی غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 356598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/356598/اسپیکر-نے-پارلیمنٹ-لاجز-میں-ہونیوالی-غیراخلاقی-سرگرمیوں-کی-رپورٹ-طلب-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org