0
Friday 28 Feb 2014 19:50

اسپیکر نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونیوالی غیراخلاقی سرگرمیوں کی رپورٹ طلب کرلی

اسپیکر نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونیوالی غیراخلاقی سرگرمیوں کی رپورٹ طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے آئی جی اسلام آباد سکندرحیات سے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیراخلاقی سرگرمیوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے آئی جی پولیس سکندرحیات نے ملاقات کی جس میں آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزامات پر غور کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ غیراخلاقی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار بھی غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 356598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش