QR CodeQR Code

جموں و کشمیر بار ایسوسی ایشن کے اہتمام سے سرینگر میں میلاد کانفرنس کا اہتمام

2 Mar 2014 11:37

اسلام ٹائمز: مقررین نے کہا کہ اگرچہ مسلمانوں پر تمام پیغمبران پر ایمان لانا ضروری ہے تاہم حضرت محمد مصطفےٰ (ص) پر ایمان اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا سب کیلئے ضروری ہے کیونکہ نبی اقدس (ص) نے زندگی گذارنے کیلئے جو نظام حیات وضع کیا وہ سب کیلئے مشعل راہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اہتمام سے سرینگر کے صدر کورٹ میں میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے آنحضرت محمد مصطفےٰ (ص) کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی، اس موقعے پر اپنے افتتاحی خطبے میں بار صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم نے میلاد کانفرنس کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ اگرچہ مسلمانوں پر تمام پیغمبران پر ایمان لانا ضروری ہے تاہم حضرت محمد مصطفےٰ (ص)  پر ایمان اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا سب کیلئے ضروری ہے کیونکہ نبی اقدس (ص) نے زندگی گذارنے کیلئے جو نظام حیات وضع کیا وہ سب کیلئے مشعل راہ ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام ہی اللہ کے نزدیک قابل قبول دین ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہمیں اسلامی نظام کے قیام کیلئے کوشش کرنی چاہئے، اس موقعے پر ایڈوکیٹ غلام محمد شاکر، فہیم رمضان، ایڈوکیٹ شبیر احمد بٹ، ایڈوکیٹ محمد منیب، ایڈوکیٹ جی این میر اور ایڈوکیٹ عبدالروؤف نے سیرت نبی اقدس (ص) کے مختلف گوشوں پر مفصل روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 357057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357057/جموں-کشمیر-بار-ایسوسی-ایشن-کے-اہتمام-سے-سرینگر-میں-میلاد-کانفرنس-کا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org