QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا

3 Mar 2014 12:30

اسلام ٹائمز:تصدق حسین جیلانی نے اسلام آباد کچہری واقعے پر نوٹس جاری کر دیا اور چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی کو کل طلب کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اسلام آباد کچہری واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ ایف ایٹ کے واقعے پر چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو کل عدالت طلب کرلیا۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اسلام آباد کچہری واقعے پر نوٹس جاری کر دیا اور چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی کو کل طلب کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت کل کھلی عدالت میں ہو گی، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 357305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357305/سپریم-کورٹ-نے-ایف-ایٹ-کچہری-واقعہ-کا-ازخود-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org