0
Monday 3 Mar 2014 12:30

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے ایف ایٹ کچہری واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اسلام آباد کچہری واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ ایف ایٹ کے واقعے پر چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو کل عدالت طلب کرلیا۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اسلام آباد کچہری واقعے پر نوٹس جاری کر دیا اور چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی کو کل طلب کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت کل کھلی عدالت میں ہو گی، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 357305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش