QR CodeQR Code

ایڈیشنل جج رفاقت عوان نے لال مسجد کی مشرف کیخلاف درخواست مسترد کی تھی

3 Mar 2014 13:10

اسلام ٹائمز:حساس اداروں نے اس پہلو پر تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کہیں کچہری واقعہ لال مسجد کی اس درخواست کے خارج ہونے کا ردعمل تو نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کچہری حملے میں جاں بحق ہونے والے رفاقت اعوان شاید وہی جج ہیں جنہوں نے لال مسجد شہداء فائونڈیشن کی درخواست مسترد کی تھی اور سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت منظور کی تھی۔ گمان کیا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی اس کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ حساس اداروں نے اس پہلو پر تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کہیں کچہری واقعہ لال مسجد کی اس درخواست کے خارج ہونے کا ردعمل تو نہیں۔ یاد رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کو لال مسجد آپریشن کا ردعمل بھی قرار دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب اس حملے نے حکومت کی جنگ بندی کے اعلان پر بھی سوالیہ نشان کھڑے کردئیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 357315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357315/ایڈیشنل-جج-رفاقت-عوان-نے-لال-مسجد-کی-مشرف-کیخلاف-درخواست-مسترد-تھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org