QR CodeQR Code

تحریک طالبان پاکستان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، طالبان شوریٰ شمالی وزیرستان

4 Mar 2014 03:01

اسلام ٹائمز: میرانشاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان شوریٰ شمالی وزیرستان نے کہا ہے کہ حکومت سے تحریک طالبان کے مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان شوریٰ شمالی وزیرستان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم اب بھی حکومت پاکستان کے ساتھ 2006ء کے امن معاہدے پر قائم ہیں۔ میرانشاہ میں پریس کانفرنس کے دوران طالبان شوریٰ شمالی وزیرستان کے ترجمان احمد اللہ احمدی نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں ناکامی پر شمالی وزیرستان میں آپریشن ہوا تو یہ سمجھ سے بالاتر ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم حافظ گل بہادر کی سربراہی میں حکومت کے ساتھ  2006ء میں امن معاہدہ کرچکے ہیں اور اس امن معاہدے پر اب تک برقرار ہیں۔ کسی بھی فریق نے معاہدہ توڑنے کا اعلان نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام ہم پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔


خبر کا کوڈ: 357655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357655/تحریک-طالبان-پاکستان-سے-ہمارا-کوئی-تعلق-نہیں-شوری-شمالی-وزیرستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org