QR CodeQR Code

شاہراہوں کو سفر کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، اسد الرحمٰن گیلانی

6 Mar 2014 12:33

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر کا سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ حکومت شاہراہوں پر جرائم اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ اسد الرحمن گیلانی نے ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قومی اور بین الصوبائی شاہراہوں کو سفر کیلئے محفوظ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی کمشنر سمیت فرنٹیئر کور بلوچستان کے کرنل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹروں نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور صوبائی سمیت بین الاقوامی شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسپورٹروں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ ان مشکلات کو دور کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں تاکہ ٹرانسپورٹروں میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے خوف کو دور کیا جا سکے اور تمام شاہراہوں کو سفر کیلئے محفوظ بنایا جائے۔ شاہراہوں پر جرائم اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ اسد الرحمن گیلانی نے ٹرانسپورٹروں کے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام متعلقہ انتظامی افسران کو ہدایات دیں کہ ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ حاجی نور محمد شاہوانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسپورٹروں کو درپیش مشکلات اور آئے روز ڈرائیوروں کی اغواء کاری اور انہیں مارنے سمیت ٹرکوں کو جلانے اور شاہراہوں پر جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے حکام کو آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 358455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/358455/شاہراہوں-کو-سفر-کیلئے-محفوظ-بنانا-اولین-ترجیح-ہے-اسد-الرحم-ن-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org