QR CodeQR Code

امن کیلئے حکومت اور فوج کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا سمیع الحق

9 Mar 2014 03:47

اسلام ٹائمز: لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی (س) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی مخالفت کرنیوالوں کو بھیانک مستقبل کا اندازہ نہیں، حکومت ایسے لوگوں کے جھانسے میں آکر آپریشن کی غلطی کرنے سے باز رہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے لاہور میں کارکن میاں عارف ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی مخالفت کرنیوالوں کو اسکے بھیانک مستقبل کا اندازہ نہیں، اگر آپریشن سے مسائل کا علاج ہوتا تو امریکہ کامیاب ہو جاتا، وہ  بارہ سال تک ذلیل و خوار ہونے کے بعد واپس بھاگ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج ایکدوسرے سے الگ رہ کر مسائل حل نہیں کرسکتے، دونوں کو ملکر امن و مصالحت کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی زمین پر خدا کا نظام ہمارا عزم اور ہدف شریعت کا نفاذ ہے، حکومت بعض لوگوں کے جھانسے میں آ کر فوجی آپریشن کی غلطی کرنے سے باز رہے، بندوق اور گولی سے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن قائم کرنیوالے کی سوچ رکھنے والے خیالی پلائو پکا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 359640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359640/امن-کیلئے-حکومت-اور-فوج-کو-ملکر-کردار-ادا-کرنا-ہوگا-مولانا-سمیع-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org