0
Sunday 9 Mar 2014 03:47

امن کیلئے حکومت اور فوج کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا سمیع الحق

امن کیلئے حکومت اور فوج کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، مولانا سمیع الحق

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے لاہور میں کارکن میاں عارف ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی مخالفت کرنیوالوں کو اسکے بھیانک مستقبل کا اندازہ نہیں، اگر آپریشن سے مسائل کا علاج ہوتا تو امریکہ کامیاب ہو جاتا، وہ  بارہ سال تک ذلیل و خوار ہونے کے بعد واپس بھاگ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج ایکدوسرے سے الگ رہ کر مسائل حل نہیں کرسکتے، دونوں کو ملکر امن و مصالحت کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی زمین پر خدا کا نظام ہمارا عزم اور ہدف شریعت کا نفاذ ہے، حکومت بعض لوگوں کے جھانسے میں آ کر فوجی آپریشن کی غلطی کرنے سے باز رہے، بندوق اور گولی سے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن قائم کرنیوالے کی سوچ رکھنے والے خیالی پلائو پکا رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 359640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش